خضدار (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) خضدار ووڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ووڈھ میں کاکا پیر کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ اور ڈمپر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق 21 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے میں بس کے دونوں ڈرائیور اور ان کا بھتیجا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
![]()