تازہ ترین
Home / افریقہ / سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں فورسز کی فائرنگ سے 60 مظاہرین جانبحق

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں فورسز کی فائرنگ سے 60 مظاہرین جانبحق

سوڈان/ خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے 60 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں سے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں، مظاہرین کی جانب سے مسلسل سوڈانی صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جبکہ 136 اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابتداء میں مظاہرین بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مہم چلا رہے تھے، بعدازاں تیس برس سے حکومت کرنے والے عمر البشیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم فزیشن فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال اسپتال میں کیا جبکہ عالمی قوانین کے تحت اسپتالوں پر حملہ کرنا منع ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت کے خلاف مظاہرے گزشتہ برس دسمبر میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیو یارک کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان میں ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے پر حملہ کرنا انسانی حقوق کے قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے