Home / اہم خبریں / کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کی آسانی کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کردیا گیا

کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کی آسانی کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کی آسانی کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں ادارے میں ملازمت کرنے والی خواتین اپنے تین سال کی عمر تک کے بچوں کو داخل کراسکیں گی۔ ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و کامیابی میں خواتین کا کردار لازمی ہے تاہم اکثر خواتین بچوں کی ذمے داریوں کے باعث اپنے کیریئر کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پاتیں انھیں وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ خواتین اپنے بچوں کو بے فکری کے ساتھ چھوڑ کے اپنے کام پر توجہ دے سکیں۔ ڈے کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر لبنی بیگ، ڈین ڈاکٹر غلام سرور، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس حور زمان بھی موجود تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے