سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس ایمریٹس ائیرلائن سے سیالکوٹ پہنچ گئے- وطن واپس پہنچنے پر اہم شخصیات نے محمد عباس کا استقبال کیا- اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی پیسر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی سالگرہ ہے- آسڑیلیا کیخلاف سیریزمیں کامیابی بیٹی کے نام کی ہے- محمد عباس کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کے بعد مزید ذمہ داری بڑھ گئی ہے.اللہ پر یقین تھا کہ ایک دن مجھے کامیابی سے نوازے گا- محمد عباس نے کہا کہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پہلا ٹیسٹ پلیئر ہوں- علاقے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کروں گا- محمد عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویلڈنگ اور چمڑے کا کام کیا ہے اور یہ بتانے میں شرم محسوس نہیں ہوئی.یہ حقیقت ہے کہ محنت میں کامیابی ہے- محمد عباس اپنے گاؤں پہنچے تو علاقہ مکینوں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے.
![]()