تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بنوں میں فائرنگ سے پاکستان واپڈا کے ہاکی کھلاڑی کی ہلاکت جبکہ دوسرے واقعے میں طلبہ تنظیم کا عہدیدار جاں بحق

بنوں میں فائرنگ سے پاکستان واپڈا کے ہاکی کھلاڑی کی ہلاکت جبکہ دوسرے واقعے میں طلبہ تنظیم کا عہدیدار جاں بحق

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) بنوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کی طلبا تنظیم کا عہدیدار اور ہاکی کا مقامی کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں اسپورٹس کمپلیکس کے قریب گھات میں بیٹھے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہاکی کھلاڑی ضیا الرحٰمن جاں بحق۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کیا۔ ضیا الرحٰمن واپڈا کی طرف سے ہاکی کھیلتے تھے۔ دوسرے واقعے میں بنوں سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کارکن گوہر جاں بحق ہوگیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے