ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سنیئر سول جج ڈیرہ محمدغیاث خان نے شہر میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے گرفتار تین ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں چودہ روزہ جوڈیشل لاک اپ میں سنٹرل جیل ڈیرہ بھیج دیا۔ ڈیرہ پولیس نے چند روز قبل ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کے تین کارندوں کو گرفتارکرلیا جن کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئیں اور گرفتار تین ملزمان خان میر خان ولد محمد نذیر قوم پٹھان سکنہ محلہ مصظفٰی آباد پپلاں ضلع میانوالی حال متوالہ شاہ پہاڑپور، شفیع اللہ ولد عزیز اللہ قوم ترگ سکنہ کہاوڑ حال ملانہ پکہ اور عبداللہ ولد خڑ خان قوم دوتانی سکنہ توئے خلہ ساﺅتھ وزیرستان کو میڈیا کے سامنے لایاگیا جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں بھی پیش کی گئیں۔سٹی پولیس نے ملزمان کا تین روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ان سے مزید تفتیش مکمل کی اور انہیں ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں چودہ روز ہ جوڈیشل لاک اپ میں سنٹرل جیل ڈیرہ بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
![]()