تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی درخشاں پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری، 2 ملزمان گرفتار

کراچی درخشاں پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری، 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی درخشاں پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی گٹکا ماوا، جی ایم و دیگر مضر صحت اشیا کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں گٹکا ماوا مضر صحت اشیا برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں کراچی بھر میں گٹکا، جی ایم، مضر صحت اشیا کی فروخت و سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں شامل عاصم الیاس ولد محمد الیاس اور قیصر جمال ولد جمال کے قبضے سے بھاری مقدار میں جی ایم، گٹکا، مضر صحت چھالیہ برآمد ملزمان کراچی کے پوش علاقوں کے ساتھ ساتھ کلفٹن، درخشاں اور گزری جیسے علاقوں میں سپلائی دے رہے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراٗز سے زہریلے کاروبار میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کر دیا گیا ہے- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے مطابق زہریلے کاروبار میں ملوث اور معاشرے کے ناسوروں کا قلعہ قمعہ کرکے انکے منتقی انجام تک پہنچاٸینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے