تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز یوتھ کراچی کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ذرداری کا ہراول دستہ ثابت کریں گے- راشد خاصخیلی

پیپلز یوتھ کراچی کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ذرداری کا ہراول دستہ ثابت کریں گے- راشد خاصخیلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی کی زیرِ صدارت پیپلز سییکریٹریٹ میں منعقد ہوا- اجلاس کے ایجنڈے میں 18 اکتوبر 2007 کے شہداءِ جمہوریت کو خراجِ عقیدت کے پروگرام اور این اے 247 کے آنے والے ضمنی اتخابات شامل تھے- اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پیپلز یوتھ کراچی کو چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کا ہراول دستہ بنائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو کارساز پر قافلۂ جمہوریت پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور 175 سے زائد کارکنان کو شہید کردیا جبکہ سینکڑوں کارکنان زخمی ہوگئے تھے مگر اپنی قائد کے گرد حصار باندھے رکھا اور بہادری کی روایت برقرار رکھی پیپلز یوتھ کراچی کے تمام کارکنان جمعرات 18 اکتوبر کو یادگارِ شہداءِ کارساز پر حاضری دیں گے اور شہداء کی قربانیوں پر اُنکو خراجِ عقیدت پیش کریں گے- این اے 247 اور پی ایس 111 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے صدر پیپلز یوتھ کراچی کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز یوتھ کے تمام ذمہ داران و کارکنان اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دیں گے- اجلاس سے جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ کراچی حیدر خان نے کہا کہ تمام ذمہ داران کارکنوں کو ضمنی انتخابات کے لئے تیاری کی ہدایات جاری کریں اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران و امیدواران کو افرادی قوت مہیا کریں- سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ کراچی فرید میمن نے کہا کہ 18 کتوبر 2007 کو ہونے والے سانحے میں ہمارے کارکنوں نے ملک کی بقاء اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج ملک میں جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو اور کارکنوں کی قربانیوں کا ثمر ہے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے- اجلاس میں پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلاع کے عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے