ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کڑی خیسور کے قریب علاقہ اٹھوگ کے مقام پر سی آر بی سی نہر کی ایڈیشنل نہر میں شگاف پڑنے سے پانی فصلوں میں داخل ہوگیا، لاکھوں روپے مالیت کی کھڑی فصلیں تباہ، کاشتکاروں کا محکمہ ایری گیشن کے خلاف شدید احتجاج۔ کڑی خیسور کے علاقہ اٹھوگ کے مقام پر چشمہ رائٹ بنک کینال (سی آر بی سی) سے منسلک ایڈیشنل نہر میں شگاف پڑ گیا جس سے نہر کا پانی قریبی اراضی میں داخل ہوگیا اور پانی سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی کاشتکاروں کو کہنا ہے کہ محکمہ ایریگیشن کو بروقت اطلاع دی گئی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ تاہم اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اراضی میں اچانک پانی داخل ہونے سے وہاں اراضی میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ کاشتکاروں نے محکمہ ایری گیش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()