Home / اہم خبریں / کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس کی کاروائی میں 2 افغان باشندوں سمیت اسٹیٹ ایجنٹس گرفتار

کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس کی کاروائی میں 2 افغان باشندوں سمیت اسٹیٹ ایجنٹس گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس نے معاشرے کے ناسوروں کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی 2 افغان باشندوں سمیت اسٹیٹ ایجنٹس گرفتار مختلف نوعیت کے مقدمات درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب اللہ قریشی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ سپر مارکیٹ کا چارج لیتے ہی سماج دشمن عناصروں کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب اللہ قریشی کی سربراہی میں افغان باشندوں سمیت اسٹيٹ ایجنٹس کو دھر لیا ملزمان میں شامل مطیع اللہ ولد گلاب، رحمت اللہ ولد نادر شاہ، محمد رٸیس ولد عبدالحمید، آصف ولد ظہور احمد اور ندیم احمد ولد سراج کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے