کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں نیو کراچی پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف گھیراؤ مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے جراٸم ہیشہ و سماج دشمن عناصروں کا قلعہ قمعہ کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن کی سربراہی میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت افغان نیشنل و گٹکا مافیا کے کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل صادق ولد اسد اللہ، احمد ولد عمران، رفیق ولد نعیم الدین اور راغب ولد رفیع الدین کے قبضے سے مختلف قسم کے زہریلے گٹکے و چھالیہ سمیت غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مختلف موعیت کے مقدمات قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے۔
![]()