تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مفرور اشتہاری کے مکان پر پولیس کا چھاپہ

مفرور اشتہاری کے مکان پر پولیس کا چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیس نے مفرور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ، مفرور فرار ہونے میں کامیاب، مفرور کے بھائی کو گرفتارکرلیا گیا۔ درابن پولیس نے علاقہ تلوکر میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم نجیب اللہ کی گرفتاری کے لئے اس کے مکان پر چھاپہ مارا، دوران چھاپہ زنی مفرور اشتہاری وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مفرور کو پناہ دینے اور اسے فرار ہونے میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں اس کے بھائی سمیع اللہ ولد نوشیروان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 216 ت پ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے