Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ منافع خوری کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کل سے کریک ڈاؤن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

ضلعی انتظامیہ منافع خوری کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کل سے کریک ڈاؤن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کیپٹن ر بلال شاہد راؤ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منافع خوری کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کل سے کریک ڈاؤن ہوگا۔انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی خبریں نہ پھیلائیں جس سے خوف پھیلے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نوشہرو فیروز کے تقریبن 450 افراد مختلف ممالک سے سفر کرکے آئے تھے ان سب کو ان کے گھروں پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور پندرہ دن گزرنے کے بعد ان میں سے بیش تر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس وقت 79 لوگ قرنطینہ میں ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مانیٹر کررہی ہیں۔ الحمد اللہ ضلع میں کوئی بھی کرونا کا پازیٹو کیس نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلے تیز کیا جارہا ہے۔ اور حکومت سندھ نے جو ہدایات دی ہیں اس پر عمل کرنا عوام کا فرض ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ ہمارے بازو ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں سپورٹ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 245 کے تحت ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل مظہر نے بتایا کہ عوام میں آگاہی آچکی ہے اور لوگ سمجھ چکے ہیں کہ اس مرض سے کیسے بچنا ہے انہوں نے کہا ضلع نوشہرو فیروز میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے لوگوں کا ریسپانس بہتر ہے انہوں نے بتایا کہ قوموں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں ہمارا فرض ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں حالات کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں اور ایک ٹیم کے تحت کام کرکے اس مصیبت سے نکلیں۔ اس سے قبل پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے نوجوانوں نے نوشہرو فیروز اور بھریا شہر میں فلیگ مارچ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے