Home / اہم خبریں / کراچی اسپورٹس فورم نے شہر میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ کھلاڑیوں، آرگنائزر اور گراؤنڈز اسٹاف کو گھروں پر راشن پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا

کراچی اسپورٹس فورم نے شہر میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ کھلاڑیوں، آرگنائزر اور گراؤنڈز اسٹاف کو گھروں پر راشن پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی اسپورٹس فورم نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثرہ ان کھلاڑیوں، آرگنائزر اور گراؤنڈز اسٹاف کو جو معاشی طور پر کمزور ہیں اور شہر کی موجودہ صورت حال کے باعث اپنے گھروں تک محدود ہیں ان کے گھروں پر راشن پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں مخیر افراد کی جانب سے کیے جانے والے تعاون پر کراچی اسپورٹس فورم کے عہدے داروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں صاحب ثروت شخصیات کی جانب انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مستحق کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزرز کیلئے غذائی اجناس کی فراہمی لائق تحسین اور قابل تقلید عمل ہے اس ضمن میں دیگر مخیر حضرات صرف غذائی اجناس کی صورت میں اپنا تعاون پیش کرنا چاہیں تو وہ محمد ناصر سے فون نمبر 03003543483 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے