Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے مزید 40 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے مزید 40 نئے کیسز رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا میں ایک ہی روزمیں مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے زائرین میں سے 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں 3 نئے کیسز سامنے آئے۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ سنٹر کے 53، پشاور میں 12، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ، جنوبی وزیرستان اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے