Home / اہم خبریں / وزیرِ اعلیٰ سندھ سید سے اپیل ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر میڈیسن کاروباری اشخاص کو خصوصی اجازت فراہم کی جائے۔ ہول سیل کراچی فارما ایسوسی ایشن

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید سے اپیل ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر میڈیسن کاروباری اشخاص کو خصوصی اجازت فراہم کی جائے۔ ہول سیل کراچی فارما ایسوسی ایشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہول سیل کراچی فارما ایسوسی ایشن کے صدر زبیر میمن، جنرل سیکریٹری اسلم پولانی، سرپرست عارف چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ سندھ کی ہنگامی بنیادوں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونِ سندھ کے متعدد علاقوں سے انہیں فون موصول ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر جان بچانے والی ادویات کی سپلائی کے لیے کوئی طریقہ کار نہ اپنایا گیا تو مریضوں کی نہ صرف حالت بگڑ سکتی ہے بلکہ کئی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان و کراچی کی سب سے بڑی میڈیسن مارکیٹ سے اندرونِ سندھ ادویات کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ میڈیسن مارکیٹ قائدین زبیر میمن، اسلم پولانی اور عارف چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ اندرونِ سندھ کے علاقوں سے کراچی میڈیسن مارکیٹ ضروری و انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی خریداری کے لیے آنے والے میڈیسن کے کاروبار سے وابسطہ افراد کو ٹرانسپورٹ کے ذریعے آنے کی اجازت دی جائے۔ اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایسے میڈیسن کاروباری پرسن کو خصوصی اجازت فراہم کی جائے۔ تاکہ سندھ بھر کے تمام علاقوں میں ضروری ادویات ہنگامی بنیادوں پر پہنچ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے