Home / اہم خبریں / ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صحافی اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ صحافی حضرات احتیاط ضرور برتیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ احتیاط کے زریعے ہی کورونا جیسی خطرناک وباء کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا ورکرز فرائض کی انجام دہی میں فاصلہ ضرور رکھیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میڈیا ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔ میڈیا ورکرز اپنے ساتھ ادارے اور اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی رکھیں۔ پوری قوم مشترکہ جدوجہد کے ساتھ کورونا کو شکست دیگی۔ انشاءاللہ۔ ہماری قوم میں ویلفیئر کا بڑا جذبہ ہے۔ بڑی تعداد میں مخیر حضرات راشن کی تقسیم کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔ آج راشن کی تقسیم کے لئے منظم نظام بنائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے