تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دل ہونا چاہئے دا جوان، تے عمراں وچ کی رکھیا، قصور میں 86 سالہ معمر شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی

دل ہونا چاہئے دا جوان، تے عمراں وچ کی رکھیا، قصور میں 86 سالہ معمر شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی

قصور (بیورو رپورٹ) قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی۔ چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے شادی کی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان کی شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ دولہا عطر خان کے چار بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی 6 سال پہلے انتقال کرگئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا، اس کے 6 بچے ہیں۔ نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے انہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے