تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دہشتگردی کے خلاف پولیس کو صف اول پر رضاکارانہ طور پر لڑنا ہوگا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان طاہر رائے

دہشتگردی کے خلاف پولیس کو صف اول پر رضاکارانہ طور پر لڑنا ہوگا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان طاہر رائے

کوئٹہ (رپورٹ: حمیر قاضی) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان طاہر رائے نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس کو صف اول پر رضاکارانہ طور پر لڑنا ہوگا۔ پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، عوام کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، ہم انشااللہ ایسا ریکارڈ بنائیں گے کہ دہشتگرد قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔ آئی جی بلوچستان نے اہلکاروں سے کہا کہ آپ کا ویلفیئر پیکیج بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت آپ کی بچیوں کے جہیز فنڈ میں 25 فیصد اضافہ اور آپ کے ذہین اور ہونہار بچوں کے اسکالرشپ جو کہ کچھ عرصے کے لیے بند کی گئی تھی اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس کی رہائش کے مسائل کو دور کرنے کے لیے رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہمیں امن کو مستحکم کر نا ہے اور اس کے لیے ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، ہم تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، معلومات کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ آپریشن کرکے مکمل امن قائم کریں گے مگراس کے لیے پولیس کو ہر اوّل دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے