میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ حکومت اور میرپورخاص کی ضلع انتظامیہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز فیلڈ اسٹاف، پولیس رینجرز کی بروقت کاروائی بہترین احتیاطی تدابیر اور مکمکل لاک ڈاؤن کے بہتر نتائج برقرار میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر میں ابتک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہی آیا۔ کورونا کنٹرول میرپورخاص کے انچارج ڈاکٹر دلبر مری نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ چین، ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آنے والے 49 افراد کو 14 دنوں کے لیئے کورنٹائن کیا ہے. انہوں نے بتایا کہ ان تمام افراد میں کوئی بھی کورونا کی علامت موجود نہی بلکہ انکی اپنی انکے خاندان کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے وہ احتیاط کورنٹائن ہوئے ہیں۔ فوکل پرسن کورونا کنٹرول پروگرام دلبر مری نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور سماجی تعلقات میل ملاقات کے خاتمے اور خود کو گھروں تک محدود کرنے سے اس وائرس سے سو فیصد شکست ملے گی۔ دوسری جانب آج پورا دن شہر سمیت میرپورخاص پورا ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن رہا پولیس نے پچاس سے زائد افراد.کو 144 کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو گرفتار کیا اور وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔ کمشنر، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے شہر سمیت ضلع بھر کا دورہ کیا اور شہروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
![]()