کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ اسپورٹس بورڈ میں آل سندھ مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا افتتاح سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید سعید جمیل نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر میثم رضا، محمد اقبال، انجینئر محفوظ الحق کاشف احمد فاروق و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سعید جمیل نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے چھ ایونٹ ہوں گے ابتدائی مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہوں جبکہ فائنل کا انعقاد پی ایف میوزیم میں کرایا جائے گا۔ان مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکریٹری میثم رضا ہوں گے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کا تعلق کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر سے ہوگا کھلاڑیوں کے انسٹیکٹر اسلم کھوسہ ہوں گے۔
![]()