راجن پور (رپورٹ: انعام باری) وزیر اعظم عمران خان کی پرعزم قیادت میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نیشنل سیکورٹی کونسل میں کیے گئے فیصلے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہیں ملک و صوبہ پنجاب میں صحت ایمرجنسی ڈیکلیئر ہے سول سوسائٹی، میڈیا، وکلاء، علماء و سیاستدان سرکاری محکمے مثبت و تعمیری کردار ادا کریں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تعمیر و ترقی کا رخ ڈی جی خان ڈویژن کی طرف موڑ دیا گیا ہے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا 25 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راجن پور متوقع ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک نے سابق چیئرمین محمد شریف خان لنڈ اورسردار صفدر لنڈ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحیح معنوں میں ملک و قوم کے خیر خواہ و مسیحا ہیں جو ناگہانی آفت کرونا وائرس جوکہ بین الاقوامی اہمیت حاصل کر چکی ہے اس سے صحیح معنوں میں عہدہ برآ ہونے کیلئے دن رات اہم ترین و ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں اپوزیشن اہم ایشوز پر حکومت کا ساتھ دے گی جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کا بل بھی دوتہائی اکثریت سے قومی اسمبلی سے منظور کرالیں گے اور یکم جولائی سے صوبائی سیکرٹریٹ فنکشنل ہوجائے گا اب صوبہ کے کل بجٹ کا 35 فیصد 3 ڈویژن پر خرچ ہوگا محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انشاء اللہ قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر ہی رہیں گے جلد وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار راجن پور کا دورہ کریں گے جس میں سردار نصراللہ خان دریشک کی تجاویز پر میگا پراجیکٹ کا اعلان ہوگا۔
![]()