Home / اہم خبریں / کراچی ساؤتھ پولیس کے تمام تھانوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مرحلہ وار تربیت کا آغاز کردیا ہے، تمام اہلکار ماسک استعمال کرینگے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل

کراچی ساؤتھ پولیس کے تمام تھانوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مرحلہ وار تربیت کا آغاز کردیا ہے، تمام اہلکار ماسک استعمال کرینگے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک میٹنگ ڈی آئی جی ساؤتھ آ فس میں ہوئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے اس حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ نا صرف ہم نے خود بلکہ اپنی فیملی کو اس بیماری سے محفوظ رکھنا ہے بلکہ لوگوں کو اس حوالے سے آ گاہی دینی ہے۔ ہسپتالوں میں کرونا کے آئیسولیشن وارڈ قائم کیے گے ہیں۔ عوام کو اس حوالے سے آ گاہی دی جائے۔ تھانے کا مخصوص عملہ جو ہر وقت سائلین سے ملتا ہے ان کو تربیت اور آگاہی دی جائے۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ماسک لگائے جائے۔ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال ضرور کیا جائے۔ وہ اہلکار جو عوامی مقامات پر کئی گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ان تمام اہلکاروں کو گورنمنٹ اور یونیسیف کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کرایا جائے۔پولیس کو خود معلومات ہونگی تو وہ کسی کی مدد کر سکے گی۔ ساؤتھ پولیس کے تمام تھانوں میں مرحلہ وار تربیت کا آغاز کردیا ہے، تمام اہلکار ماسک استعمال کرینگے۔ آخر میں افسران میں کٹ تقسیم کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے