فیصل آباد (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں پانچ شادی ہالز سیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مختلف علاقوں میں شادی ہالز کو چیک کیا اور پابندی کے باوجود کھلنے رکھنے والے شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جن میں ملت روڑ پر القریش میرج ہال، سندر میرج ہال، ڈجکوٹ میں تاج میرج ہال، شہنائی میرج ہال اور سراج دین شادی ہال شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میرج ہالز تین ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کو سیل کردیا جائے گا۔
![]()