Home / اہم خبریں / ایدھی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایران کو تین کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا

ایدھی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایران کو تین کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا


کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایدھی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایران کو تین کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔ اس ضمن میں ایرانی قونصلیٹ میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے فیصل ایدھی نے ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ایران کے قونصل جنرل کو تین کروڑ 15 لاکھ (دو لاکھ امریکی ڈالر) کا امدادی چیک دیا جس کی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دہائیوں سے بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب کے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور اس وقت پوری دنیا میں کورونا خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک اس سے متاثر ہیں، ہزاروں افراد اس وبا کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ذریعے ایران کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے