Home / اہم خبریں / وفاقی اداروں کے کراچی میں قائم دفاتر میں کراچی کے نوجوانوں کا کوٹہ کم از کم 50 فیصد ہونا چاہیے جیسے اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ سینئر رہنما پاک سرزمین پارٹی ڈاکٹر ارشد وہرا

وفاقی اداروں کے کراچی میں قائم دفاتر میں کراچی کے نوجوانوں کا کوٹہ کم از کم 50 فیصد ہونا چاہیے جیسے اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ سینئر رہنما پاک سرزمین پارٹی ڈاکٹر ارشد وہرا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع اداروں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی آسامیوں کے لئے اسلام آباد ڈومیسائل کے حامل افراد کا کوٹہ 50 فیصد مختص کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسی اصول سے کراچی کے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کیا جانا چاہیے۔ وفاقی اداروں کے کراچی میں قائم دفاتر میں کراچی کے نوجوانوں کا کوٹہ کم از کم 50 فیصد ہونا چاہیے جیسے اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ کراچی کی عوام کی سیٹوں سے حکومت اپنے اقتدار کے مزے لے رہی ہے اس لیے کراچی کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرے۔ وفاقی حکومت کی نوکریوں کے زیادہ تر اشتہارات میں یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی والے کوشش کرنے کی بھی زحمت نہ فرمائیں کیونکہ ان میں اہلیت سب سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو لیکن وفاقی حکومت کی نوکریوں میں انکا کوٹہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی مکے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا بھی نوٹس لیں۔ حکومت پاکستان کا کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔ حکومت کی جانب سے کراچی کو مستقل نظر انداز کرنے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے