تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ڈی اے ایمپلائز یونین کھیلوں کے فروغ میں ادارے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر پارکس کے ڈی اے مبین صدیقی

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کھیلوں کے فروغ میں ادارے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر پارکس کے ڈی اے مبین صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کھیلوں کے فروغ میں ادارے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، میں اپنی جانب سے یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کی ذاتی کاوشوں سے ادارے میں کھیلوں کے فروغ کو فوقیت مل رہی ہے، اور انشاء اللہ عنقریب کے ڈی اے کے کھلاڑی نے ماضی میں جس طرح اسپورٹس کی سرگرمیوں میں ادارے کا نام روشن کیا ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ایمپلائز یونین کے تعاون سے کے ڈی اے میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ جبکہ اس موقع پر یونین کے صدر ندیم کھوکھر، سیکرٹری دلاور خان، طاہر جاوید، شاہد سلیم، مجاہد حسین، ٹورنامنٹ سیکرٹری ایاز منشی، اور میڈیا کوآرڈینیٹر ایم نسیم بھی موجود تھے۔ بعد ازاں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے گئے، لینڈ ریکوری نے پہلے میچ میں سیکورٹی اور ماسٹر پلان کی مشترکہ ٹیم کو 140 رنز سے شکست دی، لینڈ ریکوری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 184 رنز اسکور کئے، کپتان حسام الکبیر نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ محمد شاہد 60 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سیکورٹی اور ماسٹر پلان کی مشترکہ ٹیم 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، لینڈ ریکوری کی جانب سے لفٹ آرم میڈیم پیسر شاکر علی نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 5، جبکہ فضیل بخاری نے 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آئی ٹی نے فنانس اینڈ اکاؤنٹس کو 70 رنز سے شکست دی، آئی ٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کئے، آئی ٹی کی جانب سے عامر یوسف نے 48، شعیب احمد نے 45 رنز اور نور الاظہر 21 رنز بنائے، فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی جانب سے قاضی واحد اور کامران نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکاؤنٹس اور فنانس کی ٹیم 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، وجاہت علی نے 34، محمد کامران 20، عرفان رضا نے 33 رنز اسکور کئے، آئی ٹی کی جانب سے نور احمد، مجاہد حسین، محمد صبور اور محمد اعظم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے