تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی معاشی سماجی داخلی اور خارجی ترقی کو تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے مائنس میں تبدیل کردیا ہے۔ چودھری محمد طارق

نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی معاشی سماجی داخلی اور خارجی ترقی کو تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے مائنس میں تبدیل کردیا ہے۔ چودھری محمد طارق

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری محمد طارق نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام تر سیاست معیشت نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے۔ نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی معاشی سماجی داخلی اور خارجی ترقی کو تبدیلی کے دعوے کرنے والوں نے مائنس میں تبدیل کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت میں تمام تر اشاریہ مثبت کی جانب گامزن تھے۔ شرح ترقی 5.6 فیصد سے اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج 54 ہزار کی حد تک پہنچ گئی تھی۔ جو موجودہ حکومت کے دور میں کریش کر گئی ہے۔ جو کہ سرمایہ کاری کی لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد سندھ بھر سے مختلف افراد مسلم لیگ میں شامل ہونے والے ہیں۔ کیونکہ سندھ کی عوام میں نواز شریف کا نظریہ مقبول سے مقبول ترین بن گیا ہے۔ انہوں نے سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالمنعیم خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مسلم لیگ سٹی کے صدر کامریڈ اشرف خان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف معراج راجپوت، چوہدری سجاد احمد، زاھد قائم خانی، عبدالرحیم پٹھان بھی ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے