Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن نے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات پشاور کے مختلف مراکز میں 16 مارچ سے 20 مارچ 2020 تک صبح کے اوقات میں منعقد ہوںگے امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ
www.kppsc.gov.pk
پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں، امیدواران اپنے تحریری امتحان کے انعقاد سے بہت پہلے مذکورہ ویب سائٹ پر اپنے رول نمبر امتحانی مراکز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/ رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی، اگرکسی امیدوار کو اپنے امتحان سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری ایام / اوقات کار کے دوران کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز:۔
091-9212976, 091-9214131، 091-9212897 ,091-9213563
پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات لے جانا منع ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے