Home / اہم خبریں / والدین انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

والدین انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ پولیو جیسے موذی مرض کا قلع قمع کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ای پی آئی ویئر ہاﺅس میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں محکمہ صحت سمیت ای پی آئی، ڈبلیو ایچ او، کام نیٹ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران تمام افسران و اہلکار باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام ذمہ داران اپنے فرائض کی بجا آوری میں تندہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کیلئے مقرر کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ 9 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی پورا کریں تاکہ عمر بھر کیلئے اپاہج کر دینے والے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے