Home / اہم خبریں / پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد وائس چانسلر گومل یونیورسٹی تعینات۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد وائس چانسلر گومل یونیورسٹی تعینات۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی تعینات۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے جاری کردہ لیٹر مورخہ 06 مارچ 2020 کے تحت تین سال کے لئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں اکیڈمک اور ڈسپلن کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ جس طرح ایبٹ آباد یونیورسٹی کو رول ماڈل بنایا انشاءاللہ گومل یونیورسٹی کو بھی اپنے دور میں رول ماڈل بناﺅں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن بورڈ کو کچھ دنوں کے لئے معطل کیا ہے جوکہ بعد میں انشاءاللہ جلد ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کرایا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے سلیکشن بورڈ میں آنے والے تمام ممبران اور درخواست دہندہ کا سلیکشن بورڈ کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا اور سلیکشن بورڈ معطلی سے ہونے والی تکلیف پر ان سے معذرت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد (تمغہ امتیاز) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے بھی وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ممتاز مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے ماہر طبعیات ہونے کے ساتھ شفیق انسان اور ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ ڈاکٹر افتخار احمد کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات پر پچھلے سال صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی 7 وکٹوں سے کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے