Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی، شہر بھر میں رہزنی چوری و ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے تمام کارندے و اشتہاری ملزم گرفتار

میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی، شہر بھر میں رہزنی چوری و ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے تمام کارندے و اشتہاری ملزم گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی، شہر بھر میں رہزنی چوری و ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے تمام کارندے و اشتہاری ملزم گرفتار۔ کچھ عرصہ قبل مہران و غریب آباد تھانوں کی حدود نواب کالونی نزد سبزی منڈی، سیال کالونی، میڈیکل ایجنسی ٹورآباد اور سرسید روڈ پر ڈکیتتی موبائل فون چھننے کی متعدد وارداتوں کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم میں انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سدایو، ایس آئی پی سی آئی اے عنایت علی زرداری،، ایس ایچ او مہران میر محمد کیریو اور اے ایس آئی محمد قاسم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف تھانہ جات کی حدود سے خفیہ اطلاع پر کامیاب مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے، سرقہ بالجبر، ڈکیتی، رہزنی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے کارندے بفتح محمد عرف مور کیریو، رزاق عرف علی حسن عرف علی اصغر جھنجھی، اشتہاری ملزم غلام سرور عرف لونگ کشمیری ملوکانی اور سہولت کار نور محمد کٹور کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کےقبضے سے 15 چھینے گئے موبائل فونز اور 50 ہزار مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی۔ واضع رہے کے ملزمان تھانہ مہران و غریب آباد کے سرقہ بالجبر و ڈکیتی کے مقدمات نمبر 01,18,77,61/2019,2013,2020
میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ ملزمان کا سہولت کار نور محمد کے خلاف پہلے ہی ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نمبر 14/2020 زیر دفعہ 23 آئی اے سندھ آرمز ایکٹ مہران تھانے میں درج کیا جاچکا ہے، ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان متعدد سنگیں وارداتوں میں ضلع نواب شاہ، سکرنڈ و سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ملوث رہے۔ ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے کامیاب کاروائی کرنے پر متعلقہ پولیس ٹیم کو شاباش و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے