Home / اہم خبریں / سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی میں ایس ایچ او ملک ندیم کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سماجی شخصیت چوہدری احسان اللہ دیال

سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی میں ایس ایچ او ملک ندیم کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سماجی شخصیت چوہدری احسان اللہ دیال

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ایس ایچ او ملک ندیم کی تعیناتی سے اگوکی میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اگوکی کی سماجی شخصیت چوہدری احسان اللہ دیال اور تنویر بٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگوکی میں منشیات فروشی اور چوری، ڈکیتی کے علاوہ دیگر جرائم کا ہونا عام سی بات تھی اور علاقہ کے لوگ جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے علاقہ بدر ہونے پر مجبور ہو چکے تھے لیکن ایس ایچ او "ملک ندیم” نے تھانہ اگوکی کا چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں شروع کر دیں اور متعدد جرائم میں ملوث بااثر افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے انہیں جیل روانہ کر دیا جبکہ چوروں اور ڈاکوؤں کا بھی قلع قمع کرنے کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جس کی وجہ سے علاقہ میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور علاقہ میں امن و امان کی فضاء قائم ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Breaks Ground on Its First-Ever FIFA Arena Pitch

Lahore, (Sports Reporter) Pakistan took a landmark step in grassroots football development today as Rana …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے