Home / اہم خبریں / آج اور کل اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات

آج اور کل اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔ موسلادھار بارشوں سے ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں بروز جمعرات/ جمعہ جبکہ دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ اور کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعہ/ ہفتہ طغیانی کا خدشہ۔ موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ غیر معمولی بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا خدشہ اس دوران تمام متعلقہ حکام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے