کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلے گئے مزید دو میچز کا فیصلہ۔ ٹی ڈی جی ٹائیگر نے 8 وکٹوں سے بورڈ فلکن کو اور دوسرے میچ میں کمپلائنس ڈیفنڈرنے 26 رنز سے آئی ڈی جی فلکن کوہرا دیا۔ ان میچوں کے مین آف دی میچ ایوارڈ عادل انجم اور راحیل شیخ قرار پائے۔ میں ٹی ڈی جی ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ انکے حق میں غلط ثابت ہوا۔ اور مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 100 رنز کا ٹارگیٹ دیا۔ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگر نہ کرسکا۔ جبکہ لیمن چغلائی نے 11 رنز دیکر مدثرحسین نے 12 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں ٹی ڈی جی ٹائیگر نے مطلوبہ اسکور10 اوورز میں باآسانی مکمل کیا۔ راحیل شیخ نے ہاف سنچری 54 رنز کی شاندار انگیز کھیلی۔دوسرے میچ میں کمپلائنس ڈیفنڈرنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 154 رنز اسکور کیا۔ عادل انجم نے 47 رنز فیضان اکرم نے 37 رنز مدثر شیخ اور این خان نے 21-21 رنز بنائے۔جبکہ عامر ملک نے 22 رنز دیکرتین وکٹیں ایس ایم اجمل نے 20 رنز دیکر سید دانش نے 28 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں آئی ڈی جی فلکن مقررر ہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز ہی بناسکی۔ ایس ایم اجمل 36 رنز بناکر سرفہرست رہے مدثرادریس نے 14 رنز دیکر تین عادل انجم اور حسن اکرم نے 23-23 رنز یکر اورزین نے 35رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی۔اسکورر کے فرائض سید افرسیاب عالم اور امپائرنگ کے طاہر رشید، عاصم علوی نے سرانجام دیے۔
![]()