تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 12 اور 13 جنوری کو اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں منعقد ہوگا۔ میرپورخاص ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ صدر فیصل خان زئی کی زیر صدارت منعقد ہوا

انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 12 اور 13 جنوری کو اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں منعقد ہوگا۔ میرپورخاص ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ صدر فیصل خان زئی کی زیر صدارت منعقد ہوا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ صدر فیصل خان زئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 12 اور 13 جنوری کو ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے ٹورنامنٹ جوکہ اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں منعقد ہورہا ہے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور ممبران کی سفارش پر 3 ورکنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی۔ اس ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی علاوہ ڈسٹرکٹ سانگھڑ ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار ڈسٹرکٹ عمرکوٹ شہدادپور اور ٹنڈوآدم کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ فیصل خان زئی نے تمام ممبران سے گزارش کی کہ وہ اپنی جانب سے بہترین مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں تاکہ ہمارے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشل کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری محسوس نہ ہو ہمیں اپنے نظم وظبط سے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ اسکولز اور پرائیویٹ اسکولز کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور میرپورخاص کے اسپورٹس لورز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے ضرور تشریف لائیں۔ مشاورتی اجلاس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں محمد کامران قریشی، ماجد علی قمبرانی، عبدالکریم، میڈم شائستہ، میڈم حمیدہ، محمد راشد ودیگر عہدے داروں کو مختلف کمیٹیاں بنا کر ذمے داریاں دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے