کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس ان ایکشن سماج دشمن عناصر ہوۓ پریشان۔ منشیات مافیا ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے نشانے پر 2 عناصر گرفتار مضر صحت حقہ شیشہ و 120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے احکامات منشیات مافیا و حقہ شیشہ مافیا کے خلاف سخت ترین احکامات ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے منشیات مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت حقہ شیشہ مافیا کے کارندے کو دھر لیا ملزمان میں شامل آصف ولد عبدالمناف اور محمد اشرف ولد اللہ دتا کے قبضے سے 120 گرام اعلی کوالٹی کی چرس، مختلف قسم کے حقہ شیشہ، زہریلے فلیورز و نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے شہریوں کو زہر بیچنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے۔
![]()