کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف گھیراٶ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار تیسرا سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موباٸل فونز، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے جراٸم پیشہ عناصروں کی نیندیں حرام کر ڈالیں کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر کو دھر لیا ملزمان میں شامل نور محمد ولد گلبہار اور رشید ولد عطا محمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی موباٸل فون برآمد دونوں ملزمان شہری مولانا عبدالرحمن سے اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرکے فرار ہورہے تھے متاثرہ شہری کی شناخت کرنے پر دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں دپوچ لیا لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسکی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ملزمان سے قیمتی سامان و نقدی ریکور کرکے متاثرہ شہری کے سپرد کردی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلحہ کے زور پر درجنوں سنگین جراٸم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()