Home / اہم خبریں / مانسہرہ پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ فروری میں کل 53 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے، 101 مختلف ساخت کا اسلحہ اور 2228 ایمونیشن برآمد، 145 مشتبہ افراد گرفتار

مانسہرہ پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ فروری میں کل 53 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے، 101 مختلف ساخت کا اسلحہ اور 2228 ایمونیشن برآمد، 145 مشتبہ افراد گرفتار

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہِ فروری میں کل 53 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 101 عدد مختلف ساخت کا اسلحہ اور 2228 ایمونیشن برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 145 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔ جبکہ 287 مقامات پر سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 29 عدد مختلف ساخت کا اسلحہ اور 374 ایمونیشن برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 345 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ (پی ایس پی) کی ہدایات پرضلع مانسہرہ کے ڈی ایس پیز صاحبان کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام تھانہ جات کی حدود میں ماہ ِ فروری کے دوران 53 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور 287 مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/ مفرور مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے سنگین مقدمات سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب 31 مفرور مجرمان اور 8 عدالتی مفرور مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے 14 مقدمات درج کیئے۔ جبکہ سود کا کاروبار کرنے پر 1 شخص کے خلاف سود امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 146 پستول، 33 بندوقیں، 14 رائفلیں، 9 عدد کلاشنکوفیں اور 9746 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 143 مقدمات درج کر کے 143 افراد کو گرفتار کیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے ماہ ِفروری میں مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر 83 کلو 968 گرام چرس اور 42 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 86 مقدمات درج کر کے 86 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع میں امن کے قیام کے لیئے مانسہرہ پولیس نے 1555 افراد کے خلاف کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے 657 گھروں کو چیک کیا۔ کرایہ کے مکان کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف بی آر ایس او 10 کے تحت 20 مقدمات درج کیئے گئے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس نے ماہِ فروری کے دوران 252 حساس مقامات کو چیک کیا سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 55 مقدمات درج کیئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر مانسہرہ پولیس نے لاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 19 مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ ایکٹ کے تحت 21 مقدمات درج کیئے گئے۔ غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر مانسہرہ پولیس نے ماہ فروری 2020 کے دوران پی پی سی 279 کے تحت 84 مقدمات درج کیئے گئے۔ ماہ فروری 2020 کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کے سامنے 275 افراد اپنی درخواستیں اور شکایات لے کر پیش ہوئے جن میں سے 173 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 102 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔ پال آفس مانسہرہ میں ماہ ِ فروری 2020 کے دوران 534 گمشدگی کی رپورٹس درج ہوئی۔ جبکہ 2774 افراد کو کریکٹر سرٹیفیکٹ / سکیورٹی کلئیرنس ایشو کرنے کے ساتھ ساتھ 186 نئے کرایہ داروں کی انٹری کرنے کے ساتھ ساتھ 83 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ ضلعی مصالحتی کمیٹی مانسہرہ کو ماہِ فروری 2020 کے دوران کل 86 درخواستیں بھیجی گئی۔ جن میں سے 34 درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح کرادی گئی۔ جبکہ 28 درخواستوں کو داخل دفتر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 25 درخواستوں پر فریقین کو قانون کے مطابق لیگل ایڈوائز دی گئی۔ دفتر ڈی پی او مانسہرہ میں قائم کردہ پاس آفس میں ماہِ فروری کے دوران کل 13 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 9 کمپلینٹس کا معاملہ قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع مانسہرہ ڈی پی او آفس میں قائم کردہ دفتر میں 71 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 55 کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کردیا گیا، علاوہ ازیں ماہِ فروری 2020 کے دوران اردلی روم میں 30 پولیس افسران اور جوان اپنی جائز عرض و معروضات کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ کے سامنے پیش ہوئے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ماہ فروری میں ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے 51 پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقعد انعام سے نوازنے کے ساتھ 2 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے