پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پودا لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے سید ظفر علی شاہ سمیت دیگر ڈائریکٹرز اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) سید ظفر علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں رواں برس انشاء اللہ ریکارڈ شجر کاری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ درختوں کی ہر طرح سے دیکھ بال ان کی بھی زمہ داری ہے۔ حیات آباد، ریگی ماڈل ٹاؤن، رنگ روڈ، جمرود روڈ اور مختلف مقامات پر لاکھوں درخت لگائے جائیں گے، شجر کاری کے بعد ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ارکان اسمبلی اور اسکول کے بچوں کو ساتھ بی آر ٹی بسوں کا وزٹ کروایا اور بی آر ٹی میں بسوں میں موجود سہولیات کے بارے میں ارکان اسمبلی اور اسکول کے بچوں کو آگاہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب پشاور کے عوام بی آر ٹی سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
![]()