Home / اہم خبریں / انسانی ہمدردی رکھنے والے میرپورخاص کے نامور سیاسی شخصیت ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی سازش بے نقاب

انسانی ہمدردی رکھنے والے میرپورخاص کے نامور سیاسی شخصیت ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی سازش بے نقاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) گزشتہ روز سندھڑی پریس کلب پر احتجاج کرنے والے فلھڈیوں کے رہائشی کھیم چند، تارا چند اور انکے گھر والوں نے ایم پی سید ذوالفقار علی شاہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجنیئرز کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ احتجاج کیا تھا۔ 28 فروری 2019 کو فلھڈیوں میں پانی کے تالاب میں مہاراج برادری کے دو بچے ڈوب کر جانبحق ہوئے تھے اس واقعیے کے بعد فلھڈیوں کی اقلیتی برادری کے معتبر شخص یونین کونسل فلھڈیوں کے چیئرمن بابو لچھمن داس نے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کو واقعیے کی اطلاع دی۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ بروقت فلھڈیوں پہنچے واقعیے پر لواحقین سے تعزیت کی اور صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال سے گزارش کرکے پچاس پچاس ہزار کی مالی مدد کی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایات کی کہ ڈوب کر جانبحق ہونے والے بچوں کے والدین کو محکمہ پببلک ہیلتھ میں نوکری دی جائے۔ جس کے بعد پبلک ہیلتھ میں ڈیلی ویجز(روزانہ دہاڑی) کے طور پر آرڈر دیا گیا جن کی کچھ ماہ تک تنخواہ بھی وصول کی گئی۔ سندھ بھر میں شدید معاشی بحران کے سبب سیکڑوں پبلک ہیلتھ کے ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں وہاں ڈیلی ویجز والوں کی تنخواہ بھی رکی ہوئی ہے۔ پانی میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ تعزیت کی ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے ڈیلی ویجز پر نوکری دی اسکے بدلے میں مہاراج برادری کے لوگوں نے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی سیاسی مخالفین کے بغل میں بیٹھ کر غلط قسم کے الزامات لگائے بلکہ سید ذوالفقار علی شاہ کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس حوالے سے فلھڈیوِں سے منتخب یونین کونسل چیئرمن اقلیتی رہنماء بابو لچھمن، ضلع کونسل کے منتخب نمائندے مجیب شر، نظیر مری اور پبلک ہیلتھ سندھڑی کے سب ڈویژنل آفیسر راشد مری حقائق بیان کرتے ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے