Home / اہم خبریں / بڑے بڑے ذخیرہ اندوز مگر مچھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پہنچ سے کوسوں میل دور

بڑے بڑے ذخیرہ اندوز مگر مچھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پہنچ سے کوسوں میل دور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ضلع بھر میں بڑے بڑے ذخیرہ اندوز مگر مچھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہیں، ذرائع نے بڑے پیمانے پر چینی، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل، دالیں اور دیگر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ گوداموں میں سٹاک کیے جانے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی میں غلہ منڈیوں کے آڑھتی اور کریانہ سٹوروں کے بااثر تاجر بھی شامل ہیں جوکہ بھاری سٹاک اور مصنوعی مہنگائی کرکے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ناکام بناتے ہوئے مہنگائی کا ذمہ دار ٹہرا کر بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے منافع خور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کی بجائے مصلحتاً خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے بڑے بڑے مگر مچھ آزاد اور انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہیں، ذخیرہ اندوزوں نے بھاری مقدار میں چینی، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، مرچ مصالحہ جات اور اجناس کی بوریاں چھپا کر خود ساختہ مہنگائی شروع کر رکھی ہے، ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جاتا ہے، شہریوں نے اس امر پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے اور سٹوروں میں چھپائی گئی اشیاء کو مارکیٹوں میں لایا جائے تاکہ ضلع بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے