تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان حافظ واحد محمود

پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان حافظ واحد محمود

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے واضح کر دیا ہے کہ قانون و انصاف اورمیرٹ کی بالا دستی سے قطع نظر کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں لہٰذا پولیس افسران خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے تمام معاشرتی تضاد ات اور وابستگیوں سے بالا تر اپنے پیشہ وارانہ فرائض عین عوامی تعلقات کے مطابق اد ا کریں۔ اپنی تمام توانائیاں صرف اور صرف انسداد جرائم، امن و امان کے قیام اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائیں۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے انعام پانے والے پولیس افسران کو باور کرایا کہ پولیس فورس میں موجودہ سزا و جزاء کے عمل کو اس کی اصل روح کے مطابق عملی جامہ پہناتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے ہر رینک کے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور اور فرائض منصبی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو محکمہ سے نکال باہر کر کے ان کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعام اور اسناد پانے والے پولیس افسران میں انسپکٹر صغیر عباس، سب انسپکٹر سلیم اللہ محسود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر حسین، ہیڈ کانٹسیبل طارق لطیف، ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر، ڈرائیور کانسٹیبل عبدالحکیم اور پی اے ٹو ڈی پی او محمد نعمان شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے