Home / اہم خبریں / کسی بھی دباؤ میں آکر کوئی بھی غیر قانونی عمل نہ کیا جائے اگر ہمیں اپنی نسلوں کو کچھ دینا ہے تو اچھی باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری

کسی بھی دباؤ میں آکر کوئی بھی غیر قانونی عمل نہ کیا جائے اگر ہمیں اپنی نسلوں کو کچھ دینا ہے تو اچھی باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل کمشنر ون میرپورخاص سید عطااللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ کسی بھی دباؤ میں آکر کوئی بھی غیر قانونی عمل نہ کیا جائے اگر ہمیں اپنی نسلوں کو کچھ دینا ہے تو اچھی باتوں پر عمل کرنا ہوگا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سپرا) کی جانب سے منعقدہ 2 روزہ کیپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپرا شاذیہ جعفر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک جدید ٹیکنالوجی تیزی سے اپنا رہے ہیں زمانے کے ساتھ چلنے کیلئے ہمیں خود بدلنا ہوگا جو قومیں وقت کے ساتھ نہیں چلتیں وہ  پیچھے رہ جاتی ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز عمران رزاق اور ایوب قائم خانی نے پروکیورمنٹ کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام قانون کے مطابق ہو ہماری یہی کوشش ہے پریشانی سے بچنے کیلئے صحیح آگاہی فراہم کریں انجانے میں ہونے والی غلطیاں مسائل کا شکار بن جاتی ہیں سامان مشنری خریدنے سے قبل اپنی ضرورت کے مطابق ہرطرح سے دیکھنا چاہئے جس سے ادارے کو فائدہ ہو اور عوام کا پیسہ بھی بچے ورکشاپ میں میرپورخاص ڈویژن کے افسران سمیت کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈو محمد خان کے پروکیورمنٹ افسران نے تربیت حاصل کی، تربیت حاصل کرنے والے افسران کو پروکیورمنٹ کے قوائد و ضوابط پر عمل کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے سپرا کے افسران نے تسلی بخش جواب دیے، اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر سپرا شاذیہ جعفر نے تربیت حاصل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، پروگرام کوآرڈینیٹر منظور انڈھن، صحت، ورکس اینڈ سروس، آبپاشی، بلدیات، تعلیم، انفارمیشن، پولیس محکموں سمیت دیگر محکموں کے افسران نے تربیت حاصل کی۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے