Home / اہم خبریں / ميرپورخاص شہر سمیت ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورز اور دیگر دکانوں پر مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

ميرپورخاص شہر سمیت ضلع بھر کے میڈیکل اسٹورز اور دیگر دکانوں پر مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ميرپورخاص ميں کرونا کی گونج ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ ڈپٹی کمشنر ذاہد حسین میمن کے اقدامات۔ شہر سمیت ضلعی بھر میں میڈیکل اسٹورز اور دیگر دکانوں پر مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو ہدایات جاری کردیں۔ میرپورخاص ڈپٹی کمشنر آفس اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں کرونا سے بچاؤ اور آگاہی کے لیئے 24 گھنٹے سروس کا کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ ڈی سی ذاہد حسین میمن کا کہنا ہے کہ اب تک میرپورخاص میں 13 افراد ایران سے سفر کرکے آئے ہیں جن میں سے آٹھ کی اسکریننگ ہوئی ہے جس میں تمام مریض کلیئر قرار پائے باقی پانچ کی اسکرننگ ہونی باقی ہے۔ ضلعے بھر میں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں ضلعی اور تحصیل لیول تک تشکیل دی گئی ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں کسی بھی قسم کی اطلاع فوری طور ہر انتظامیہ کو دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے