Home / اہم خبریں / صحافی عبدالوحید عباسی کا جواں سال بھانجا روڑ حادثے میں انتقال کر گیا، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں کی تعزیت

صحافی عبدالوحید عباسی کا جواں سال بھانجا روڑ حادثے میں انتقال کر گیا، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں کی تعزیت

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے سینئر صحافی عبدالوحید عباسی کے جواں سال بھانجے 17 سالہ عاقب عباسی ولد غلام رسول عباسی گزشتہ شب سینٹرل جیل روڑ حیدر آباد پر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اچانک مین روڑ پر کھڑے سرئیے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے سریا اس کے جسم سے آر پار ہو گیا شدید زخمی عاقب عباسی کو فوری طور پر سول ہسپتال حیدر آباد لایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا جوکہ دوران آپریشن خالق حقیقی سے جا ملا، ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی کے صحافیوں محمد اسماعیل خلجی، ملک مشتاق احمد، ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ، ہیمن کمار، عبدالجبار چوہان، حکیم عبدالرزاق، عباس آرائیں، امجد علی رستمانی اور دیگر نے عبدالوحید عباسی سے ان کے بھانجے کے المناک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے