Home / اہم خبریں / ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی کا پولیس اسسٹنس لائنز آفس کا دورہ

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی کا پولیس اسسٹنس لائنز آفس کا دورہ

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی کا پولیس اسسٹنس لائنز آفس کا دورہ۔ دورے کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے پال آفس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ساتھ میں سیکیورٹی انتظامات بھی چیک کیے۔ انہوں نے پال آفس میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے انچارج پولیس اسسٹنس لائنز کو احکامات جاری کیے۔ پال آفس میں موجود اسٹاف سے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ مزید پال آفس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ٹریفک ٹریننگ اسکول کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے