Home / اہم خبریں / نجی تعلیمی ادارے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کے مستقبل تباہ کرنے سے باز رہیں۔ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) یاسر عدیل شیخ

نجی تعلیمی ادارے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کے مستقبل تباہ کرنے سے باز رہیں۔ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) یاسر عدیل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے علما یونیورسٹی کی انتظامیہ کی انتقامی کاروائیوں سے متاثر طلبہ و طالبات کو یقین دلایا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ان کے حق کے لئے پاکستان کی تمام طلبہ انجمنوں سے رابطے کرے گی۔ مخصوص مفادات کے لئے طلبہ و طالبات کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ہاتھ نہ روکے گئے تو ملکی سطح پر احتجاج کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔ علما یونیورسٹی کورنگی کیمپس کی انتظامیہ کراچی کے غریب اور محنتی طلبہ و طالبات کو اپنے آمرانہ قوانین کی بھینٹ چڑھانے کی کوششوں سے باز آجائیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس ایف کی لیگل ٹیم مہر ایسوسی ایٹس کے نمائندوں کے ہمراہ علما یونیورسٹی کورنگی کیمپس کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی بد ترین دھاندلی اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کے ساتھ ملاقات کی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کو بتایا کہ کہ کس طرح علما یونیورسٹی کیمپس کورنگی کی انتظامیہ مستحق اور محنتی طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور کیا اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کسی سرمایہ دار، جاگیردار یا بیوروکریٹ کو کراچی سمیت ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے حق پر ڈاکہ مارنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاہمت کی جائے گی۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق کراچی سے کشمیر تک پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف مزاہمت کی علامت بن چکی ہے۔ نجی تعلیمی ادارے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کے مستقبل تباہ کرنے سے باز رہیں۔ حکومت نے منافع خور نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن نہ لیا تو ملک بھر کی طلبہ برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔ علما یونیورسٹی کی انتظامہ طلبہ و طالبات کے جائز مطالبات ماننے کی بجائے انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ بھاری بھرکم فیسیں وصول کرنے کے باوجود متعدد طلبہ و طالبات کو کیمپس میں داخلے سے روکنا ان کے امتحانات لینے سے انکار اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے یاسر عدیل شیخ نے سندھ اور وفاق کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو پاکستان کے مستقبل کے معماروں کے مستقبل تباہ کرنے کی مذموم کوششوں کا نوٹس لیں اور تمام متاثرہ طلبہ و طالبات کا حصول علم کا بنیادی حق تسلیم کرتے ہوئے سب کے لئے علم کا حصول یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے