تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا رات کے وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور تحصیل ہسپتال کھاریاں کا دورہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا رات کے وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور تحصیل ہسپتال کھاریاں کا دورہ

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا رات کے وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور تحصیل ہسپتال کھاریاں کا دورہ۔ وزیر صحت نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہسپتال انتظامیہ کو سردی کے موسم میں ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایمرجنسی میں آنے والے ڈیلیوری کیسز کو آگے ریفر کرنے سے گریز کیا جائے۔ ہسپتالوں کے دورے میں غیر ضروری معطلی اور سرزنش کے کلچر کے حامی نہیں۔ مریضوں کی سہولت میں اضافہ ہمارا نصب العین ہے۔ طبی سہولتوں میں بہتری کے لئے ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ ضلعی افسروں کے علاوہ منتخب نمائندے بھی طبی مراکز کے دورے کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے