تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص یحییٰ جعفری اور اس کے اہلخانہ کو مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یحییٰ جعفری نامی نوجوان چند روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کا بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اظہارِ یکجہتی جھوٹے مقدمے کی مذمت

کراچی،(ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے